نوازشریف اداروں سے لڑنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں، سنی تحریک

268

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کودرپیش چیلنجز اور ملک کو خطرات کے وقت پاک فوج کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے،نوازشریف کا بیانہ نفرت آمیز اور قومی اداروں کی تضحیک ہے، نوازشریف عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں تو وہ اداروں سے لڑنے کی بجائے عوام کے درمیان رہ کر کام کریں، قومی اداروں کے سربراہ کو نشانہ بناکر دنیا بھر میں جگ ہنسائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔