عوامی ریفرنڈم شہر کی ترقی و خوشحالی کا نقطہ آغاز ہے،عبد الرزاق

204

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت ضلع بھر میں20مقامات پر کیمپ قائم کردیے گئے ، اسکول کالجز اور ٹیوشن سینٹرز میں بڑے پیمانے پر رائے شماری جاری۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی عبد الرزاق ،گل واحد ندیم ،مدثر انصاری ،عثمان اعوان، ڈاکٹر نورالحق اور انعام الرحمن کا مختلف کیمپس کا دورہ۔عبد الرزاق نے بنارس میں کیمپس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کاعوامی ریفرنڈم شہر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کا نقطہ آغاز ہے۔ریفرنڈم شہر کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔کراچی کے عوام نے بدبودار تعصب کی سیاست کودفن کردیا ہے کراچی کے عوام اب مزید سیاسی نعروں کے فریب میں نہیں آئیںگے۔شہر کو خدمت کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔