وزیر داخلہ کی6ہزارافراد کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت

258

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے طویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل پاکستانیوں کی پریشانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر جائزہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیٹگری ’’بی‘‘کے تحت 5807 شہریوں کو بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے۔ فیصلہ تمام متعلقہ تحقیقاتی ایجنسیوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت سے کیا گیا ہے ، فہرست میں 42ہزار 725 افراد شامل تھے۔ کمیٹی کا 8 اکتوبر 2020 کو ہوا اس سے پہلے یہ اجلاس یکم دسمبر 2016 کو ہوا تھا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد بلیک لسٹ افراد کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے سالانہ 2اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔