ریفرنڈم میں عوام کا جوش و خروش خوش آئند ہے، محمد یوسف

73

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شمالی میں حقوق ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں نارتھ کراچی،نیوکراچی،تیسرٹائون،گجرو،احسن آباد،گلشن معمار اورگڈاپ ٹائون میں جماعت اسلامی ضلع شمالی کے رہنمائوں نے کارکنان کے ساتھ ریفرنڈم مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کراچی کو بے یارومددگار چھوڑدیا ہے، حکمران طبقے کی زیادتی،ناانصافی اور نااہلی نے کراچی کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی اور سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی نے اس کے حق کے لیے قابل تحسین جدوجہد شروع کی ہے۔جس سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔عوام کراچی کو بحران سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ریفرنڈم عوام میں بھر پور جوش وخروش عوام کی پذیرائی نے جعلی مردم شماری،کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی بدمعاشی اور غاصبانہ قوتوں کے خلاف فیصلہ ثبت کردیا ہے ۔