ہم امپائر نہیںہم عوام کے اشارے کی طرف دیکھتے ہیں‘ بلاول

267

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ہفتے کی شب باغ جناح کا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیرسعید غنی نے پارٹی چیئرمین کو پی ڈی ایم کے تحت پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں سے آگاہ کیا اورانتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پربلاول کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو 18اکتوبر کے جلسے کا موقع دیا،یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا اورباغ جناح میں ایک تاریخی جلسہ حکومت کے لیے ٹف ٹائم ثابت ہوگا اورکراچی سے ملک بھرمیں ایک واضح پیغام جائے گا۔انہوں نے کہاکہ 18 اکتوبر2007ء کو جب شہید بے نظیر بھٹو اپنے ملک واپس آرہی تھیں ان پرکارسازکے مقام پرشب خون ماراگیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اس ملک کے عوام کا جینا حرام کردیاہے ، ملک میں جو بھی مسائل ہیں ان کا حل جمہوریت میں ہے،ہم مکمل حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایمپائر کی طرف نہیں دیکھتے،ہم عوام کے اشارے کی طرف دیکھتے ہیں،اس کٹھ پتلی سے کوئی امید نہیں ہے ،گوجرانوالہ کے جلسے سے پیغام آگیاکہ عوام عمران خان کو ایمنسٹی دینے کو تیار نہیں ہے،اس لیے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا ہے،ملک کے عوام عدلیہ کی طرف انصاف کی نظر سے دیکھ رہے ہیں، عوام بی آرٹی اور علیمہ باجی کے کیس کا فیصلہ سننا چاہتے ہیں ،ابراج گروپ عمران کا فرنٹ مین ہے۔