شہباز شریف پلاٹس کیس، ریفرنس بندکرنے پر نیب افسر طلب

117

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پر12 پلاٹوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی انکوائری بند کرنے سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ نیب کی طرف سے شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کے دائر ریفرنس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت کے روبرونیب کی طرف سے شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کیلیے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، جس کے باعث شہباز شریف پر عاید الزامات کے شواہد دستیاب نہیں ہیں اور انکوائری میں نامزد میاں عطاء اللہ اور میاں رضا عطا ء اللہ وفات پا چکے ہیں، پلاٹس سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔