دبئی ائیرپورٹ پر مزید 100 پاکستانیوں کو روک لیا گیا

485

دبئی:لاہور سے دبئی پہنچنے والےمزید 100 پاکستانیوں کو سفری شرائط پوری نہ ہونے پر دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی ٹریول پالیسی کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور 2 ہزار درہم کی رقم اپنے ساتھ رکھیں ورنہ انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دبئی ائیرپورٹ پر موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سفری شرائط پوری نہ کرنے پر اس ہفتے 600 پاکستانی دبئی ائیرپورٹ سے ہی واپس لوٹا دیے گئے ہیں۔