امریکی معاشی وفد اسرائیل، بحرین، عرب امارات کا دورہ کرے گا

571

امریکی معاشی وفد 3 روزہ دورے پر اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات جائے گا۔ وفد کی قیادت امریکی سکریٹری خزانہ اسٹیو منوچن کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے اس دورے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وفد 3 روزہ دورے پر اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب جائے گا۔ وفد 17 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک ان ممالک کا دورہ کرے گا۔

جاری کردی اعلامیہ کے مطابق دورے کا مقصد ان ممالک کے معاشی تعاون میں توسیع کی حمایت کرنا ہے۔

امریکی وفد سب سے پہلے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے ہمراہ اسرائیل کا دورہ کرے گا اور پھر اسرائیلی حکام کے ہمراہ بحرین جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق بحرین میں ابراہیم ایکارڈز بزنس سمٹ منعقد کی جائے گی۔ اس کے بعد امریکی اور اسرائیلی حکام متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات یو اے ای حکام سے ہوگی۔

اب تک یہ نہیں معلوم نہیں ہوسکا کے اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے کون سے حکام امریکی وفد سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں امریکی وائٹ ہاؤس میں

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے حال ہی میں اسرائیل سے نئے تجارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔ ان ممالک کے درمیان دستخط کے لیے امریکی وائٹ ہاؤس میں تقریب رکھی گئی تھی۔