نیوزی لینڈ: لیبر پارٹی کو انتخابات میں پھر کامیابی حاصل

550

ویلنگٹن: لیبر پارٹی نے 48.9 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جو نیوزی لینڈ کے 1996سےموجودہ سیاسی نظام کے آغاز کے بعد سے کسی بھی پارٹی کو حاصل ہونے والے اب تک سب سے زیادہ ووٹ ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی موجودہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے بعد ان کے دوسری مدت کے لیے وزیراعظم بننےکی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے 48.9 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جو کہ نیوزی لینڈ کے1996 سے موجودہ سیاسی نظام کے آغاز کے بعد سے کسی بھی پارٹی کو حاصل ہونے والے سب سے زیادہ ووٹ ہیں جبکہ اپوزیشن کی اہم جماعت نیشنل پارٹی نے صرف 27 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل پارٹی کی سربراہ جوڈتھ کولنزنے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم  کرتے ہوئے جیسنڈا آڈرن اور ان کی لیبر جماعت کو مبارکباد پیش کی جبکہ جیسنڈا آرڈرن نے اس موقع پر ان پر اعتماد رکھنے پر نیوزی لینڈکی عوام کا شکریہ اداکیا ہے۔