انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، عمران خان

392

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں جس میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ایک وجہ ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک بھی مہنگائی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان  ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب کر  تے ہوئے کہناتھا کہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ ہے اس کے علاوہ ہماری امپورٹ بہت زیادہ ، ایکسپورٹ کم تھی اورتجارتی خسارے کی وجہ سے روپے کی قدر کم ہو جاتی ہے، روپیہ کمزور ہوا تو باہر سے آنے والے اشیا بھی مہنگی ہوئیں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے 10خطرناک ممالک میں شامل ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث 2سالون میں گندم کی پیداوار بھی بہت متاثر ہوئی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے ٹائیگر فورس کی مدد درکار ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے کہیں بھی مداخلت نہیں کرنی، بس ایک تصویر لینی ہے اور پورٹل پر ڈال دینی ہے اس کے ساتھ وزیراعظم  نے ٹائیگر فورس پورٹل کا بھی افتتاح کردیا ہے جبکہ ٹائیگر فورس  کے لیے اپنا کام اور مقام سمجھنا بہت ضروری ہے کیونکہ جب معاشرے پر مشکلات آتی  ہیں تو زندہ معاشرہ کے شہری خود حکومت کے ساتھ مدد کرنے آ جاتے ہیں۔

کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہناتھا کہ جب پاکستان پر مشکل وقت آ جاتا ہے تو یہ قوم اپنے ملک  کے لیے کھڑی ہو جاتی ہے اور انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔

دوسری جانب  وزیر اعظم کا کہناتھا کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں کے خاندانوں کی شوگر ملز ہیں، چوروں کی چوری پر ہاتھ ڈالا تو سب اکٹھے ہو گئے جبکہ رات کو بھی سب نے سرکس میں دیکھ لیاہے  اور جن 2بچوں نے رات کو تقرریں کی تھی ان پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ایک  تو نانی ہو گئی ہے لیکن میری  لیے بچی ہی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں اپنے دونوں باپ کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں اور ان دونوں بچوں نے آج تک 1گھنٹہ بھی حلال کمائی نہیں کی جبکہ لندن میں بیٹھ کر جس نے جو گفتگو کی اس پر بات کروں گا،  جب انگلینڈ جانا تھا تو کیا تصویر تھی اور وہاں جا کر کیا تصویر بن گئی جبکہ شیری مزاری کے آنکھون میں آنسو لانا بہت مشکل کام ہے  لیکن نواز شریف کی تصویر دیکھ کر شیریں مزاری کی آنکھون میں آنسو آ گئے۔

واضح رہے  گوجرانوالہ میں گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے میں لیگی قائد نواز شریف نے فوج کےخلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے اور جو زبان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف استعمال کی گئی یہ جنرل باجوہ پر نہیں پاک فوج پر حملہ ہے۔