ایک ہفتے میں مہنگائی 0.45 فیصد بڑھ گئی

480

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اشاریہ 45 فیصد اضافہ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی 0.45 فیصد بڑھ گئی۔ حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں اوسط 2 روپے 9 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی اوسط قیمت 99 روپے 71 پیسے فی کلو ہوگئی۔ چکن 26 روپے کلو، انڈے 9 روپے درجن مہنگے ہوئے۔ ٹماٹر 4، دال ماش 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسط 4 روپے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41 روپے مہنگا ہوا۔

تازہ دودھ، دہی، بڑا گوشت، چاول، گھی مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتیں کم، 17 میں استحکام رہا، باسمتی چاول، پیاز، آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی، دال مونگ، دال مسور، دال چنا اور لہسن سستا ہوا۔