پی ڈی ایم کی صورت میں جمہوریت کا پودا لگانا ہے، ترجمان سندھ

784

کراچی: پنجاب کی عوام نے  گزشتہ روز فیصلہ کردیا، اب کل سندھ کے عوام جمع ہوں گے جبکہ پی ڈی ایم کی صورت میں جمہوریت کا پودا لگانا ہے۔

اولڈ کلفٹن پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون مرتضی وہاب کا پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پی ڈی ایم کی صورت میں سب سے بڑا جمہوریت کا پودا لگانا ہے اور مجھے خوشی ہے کل بڑا خوبصورت باغ گجرانوالہ میں لگایا تھا جبکہ اب کل (18اکتوبر) عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر کراچی باغ جناح پر جمع ہوگا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام نے  کل فیصلہ کردیا  اور اب  کل سندھ کے عوام جمع ہوں گے۔

دوسری جانب کلفٹن پارک میں درخت لگاتے ہوئے مشیر قانون مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ یہ گارڈن کے ایم سی کا گارڈن تھااور ماضی میں لوگوں کے لیے بند کردیا گیا تھا  جبکہ اب  اس کے پرانے درختوں کو ریسٹور کیا گیا ہے اور  یہاں پھل دینے والے پودوں کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون کا مزید کہناتھا کہ  یہاں سیپا کے افسران موجود ہیں اور سیپا کا ہر افسر ایک درخت لگائے گا  جس سے اطراف کے علاقوں کے لوگ یہاں آکر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔