وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیرجانبدارتجزیہ کاربھی کہہ رہے ہیں جلسے میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے.
تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہ رہے ہیں کہ جلسہ میں پندرہ سےاٹھارہ ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئ تاثر قائم نہیں کر سکا،قائدین کی تقاریر میں لچر زبان استعمال کی گئ اوراداروں کیخلاف محاز بنانے کی ناکام کوشش کی گئ،لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 17, 2020
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، لگتا یہی ہے کہ جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے جبکہ جلسے میں قائدین کی تقاریر میں خراب زبان استعمال کی گئی اور اداروں کیخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی.