ملک میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، مزید 13 جاں بحق

328

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 جبکہ 6,638 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 9,174 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، پنجاب میں 101,425 ،بلوچستان میں 15,644 خیبرپختونخواہ 38,565، گلگت بلتستان میں 40,33، اسلام آباد میں 17,913 اور آزاد کشمیر میں 3,398 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,574 پنجاب 2,288، خیبرپختونخوا 1,265، اسلام آباد 194، گلگت بلتستان 90، بلوچستان 146 اورآزاد کشمیر میں 81 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 6 ہزار 640 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 40 لاکھ 41 ہزار 962 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 ہزار 465  ٹیسٹ کے دوران 641 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 13 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 567  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 95 لاکھ 87  ہزار 475 افراد متاثر، 11 لاکھ 9 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 96 لاکھ 58 ہزار 928 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔