چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا باغ جناح جلسہ گاہ کا دورہ

647

کراچی: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوا تھاجبکہ پی ڈی ایم نے ہمیں موقع دیا کہ ہم یہاں سے جدوجہد کا آغاز کریں اور یہ تاریخی دن ہے۔

ذرائع  ابلاغ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں باغ جناح کا دورہ کیا اس موقع پر سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویزاشرف  اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے جبکہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہناتھا کہ پاکستان میں کوئی ادارہ آزاد نہیں ہے اور ہم اداروں کوکمزورنہیں کرنا چاہتے۔

باغ جناح کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوا تھا اور پی ڈی ایم نے ہمیں موقع دیا کہ ہم یہاں سے جدوجہد کا آغاز کریں، یہ تاریخی دن ہے جبکہ اس  دن محترمہ واپس آئیں اور مقابلہ کرتی رہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہناتھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے کبھی کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا، وہ آخر وقت تک اپنا پیغام دیتی رہیں اور200 جیالوں کی قربانی کے باعث جمہوریت ملی ہے جبکہ ملک میں کوئی ادارہ آزاد نہیں ہے اور ہم چاہتے ہیں ہرادارہ اپنا کام کرے کیونکہ عمران ہرتقریرمیں کہتا ہے ادارے میرے ساتھ ہے۔

دوسری جانب   بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں تاریخی غربت اور بیروزگاری ہے اور ان سب کا حل صرف جمہوریت ہے جبکہ کل پورا پاکستان دیکھے گا عوام ایک طرف اور کٹھ پتلی انتظامیہ دوسری طرف ہے۔