نواز شریف کا حال الطاف حسین جیسا ہوگا: شیخ رشید

588

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے، نواز شریف کے ساتھ وہ ہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا۔

پی ڈی ایم کے گجرانوالہ جلسے پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الطاف حسین نمبر 2 کا نام نواز شریف ہے۔ لندن میں بیٹھ کر باتیں کرنے والے عدالتوں کا سامنا کریں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) غیر ملکی ایجنڈے پر رہی تو پابندی لگ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اشتہاری ہے۔ اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کا اب سیاسی جنازہ ہی پاکستان آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر نہیں سن سکا لیکن بھارت میں نواز شریف کی تقریر سنی گئی۔ بے نظیر اور عمران خان کے لاہور جلسے کے مقابلے میں یہ جلسہ ناکام رہا۔