ملک میں انارکی پھیلانے کیلیے سازشیں ہورہی ہیں، وسیم حسین

17

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم(ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین نے کہاکہ قوم کو لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کر کے ذاتی مفادات حاصل کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہاہے ۔ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے
گزر رہا ہے ، ملک دشمن عناصر انارکی پھیلانے کے لیے کبھی لسانیت اور فرقہ واریت کی سازشیں کر رہے ہیں وہ ہیر آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں نظریے کے ساتھ کھڑے ہیںانہوںنے کہاکہ یہ اجلاس ایم کیو ایم کو برباد کرنے والی قومی موومنٹ کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی ہے ورکرز اجلاس میں اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ٹاوُن انچارج و اراکین ٹاؤن کمیٹی یوسیز انچارج و اراکین سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔