مولانا عادل کے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہونا تشویشناک ہے، قاری عثمان

155

کراچی (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے رہنماقاری محمد عثمان نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں
نے جامعہ فاروقیہ فیز 2 میں مولانا عادل خان شہید کے بھائی مولانا مفتی عبید اللہ خالد، صاحبزادوں مفتی انس عادل اور مفتی عمیر عادل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ قاری عثمان نے کہا کہ کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہونا تشویشناک ہے، ہماری امن پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ موجودہ حکومت علماکی قاتل ہے، علماکرام کا تحفظ یقینی بنایا جائے، حکومت کی سستی اور خاموشی سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔ قوم مزید سانحات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
۔