حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا موسیٰ غنی کے والد کے  انتقال پر اظہار تعزیت

159

کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،ڈپٹی سیکرٹریز چودھری محمد اقبال ، صیہب احمد نے
مقامی چینل (سما )ویب پیج کے سب ایڈیٹر موسیٰ غنی صدیقی کے والد عبد الغنی صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔