دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پانچواں نمبر

159

لاہور (آئی این پی) ائر کوالٹی انڈیکس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا۔ فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے کی جاری فہرست کے مطابق لاہور بدستور دنیا بھر کے 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر ائر کوالٹی انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر ہے، جہاں ائر کوالٹی انڈیکس 157 ہے۔ عالمی سطح پر 174 ائر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ انڈونیشیا کا شہر جکارتہ سرفہرست ہے، دہلی دوسرے، ڈھاکا تیسرے اور تاشقند چوتھے
نمبر پر ہے۔ لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے، کلمہ چوک، اپر مال، شملہ پہاڑی چوک کے علاقے بھی دھوئیں اور آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔