اپوزیشن کا ایک آدمی بھی گرفتار نہیں کیا‘ وفاقی وزیر داخلہ

11

اسلام آباد (آن لائن / صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گوجرانوالہ جلسے میں حکومت نے اپو زیشن کے ایک آدمی کو بھی گرفتار نہیں کیا ‘ ایم کیو ایم کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ جمعے کو اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ اپوزیشن سب ڈرامے کر رہی ہے کہ ہمارے راستے کنٹینر لگا کر بند کیے گئے‘ ہاں جلسہ گاہ سے کچھ فاصلے پر کنٹینر لگائے گئے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ آگے نہ جا سکے باقی ہم نے ان کے آدمیوں کو نہیں روکا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرنے سے متعلق ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے‘ وزیراعظم
عمران خان نے اگر کوئی ہدایت دی ہے تو ضرور عمل کریں گے۔ وزیر داخلہ نے گزشتہ روز سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔