اورماڑہ میں14شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ

107

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے او جی ڈی سی ایل اور سیکورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ گزشتہ روز آواران ملیشیا کیمپ حب میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ایف سی بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی‘ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں کو
روانہ کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پردہشت گرد انہ حملے کامقدمہ تا حال در ج نہیں ہوسکا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی والے علاقے سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔