اپوزیشن نے آدھا اسٹیڈیم چھوڑ کر اسٹیج لگایا، فواد چودھری

145

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالا اسٹیڈیم بھرنا تھا ، لیکن ان کی طرف سے آدھا اسٹیڈیم چھوڑ کر اسٹیج لگایا گیا جہاں پہلے ہی اس کی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب 20 ہزار رہ گئی۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن
کی اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں ، یہ عمران خان ہی تھا جس نے مینار پاکستان کا گرانڈ بھی بھر دیا تھا جب کہ ان سب سے مل کربھی اس کا آدھا نہیں ہونا۔