اسلام آباد میں ٹائیگرز  فورس کا کنونشن آج ہوگا

119

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد میں ٹائیگرز فورس کا کنونشن کل ہوگا ، وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، خیر مقدمی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں جبکہ کنونشن سینٹر میں بھی بڑی اسکرینزنصب کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم کا خطاب کنونشن سینٹر کے اندر اور باہر بڑی اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔ کنونشن میں نوجوانوں کی نئی ذمے
داریوں کاتعین کیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی۔ ٹائیگرزفورس کو ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کے لیے مخصوص ٹاسک سونپے جانے کا بھی امکان ہے۔