ٹنڈوآدم،انصاری برادری کااسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر کے اعزاز میں عشائیہ

274

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوآدم شہر میں صفائی و ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر ٹنڈوآدم کی انصاری برادری کی سماجی شخصیت حاجی رمضان مجید انصاری کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ٹنڈوآدم اعجاز جتوئی ،مختار کار ٹنڈوآدم نبی بخش سولنگی ، سی ایم او ابراہیم عمرانی،او ایس بلدیہ سعادت نور خان، ممتاز سماجی شخصیت کامران عزیز غوری ایڈووکیٹ، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد ڈویژن کے صدر مرزا اشفاق بیگ، سینئر صحافی راشد چوہان، سماجی شخصیت عمران غوری، حاجی عبدالعزیز انصاری ،سی ایس آئی چیف عبدالحمید بلوچ، اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عبدالصمد بلوچ، فوکل پرسن تنویر رانجھانی ، انجینئرنگ برانچ کے آصف عمرانی، حاجی محمد سعید انصاری، وسیم چنا، تاجر محمد ندیم کھوکھر،خالد بلوچ، عبداللہ انصاری، محمد صدیق انصاری، اسامہ، شکیل اور عاصم انصاری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی شخصیت کامران عزیز غوری ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ٹنڈوآدم میں ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کا سینیٹری اسٹاف، الیکڑک برانچ اور اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بڑا اچھا رول ادا کیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں صفائی و ستھرائی اور روشنی کا نظام بہتر ہوگیا ہے، ایڈمنسٹریٹر بلاتفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے میونسپل لائبریری میں کرسیاں اور واٹر ڈسپنسر فراہم کردیا ہے جبکہ مرک اسپتال کے سامنے میونسپل چلڈرن پارک کو بھی اپنی کوششوں سے آباد کردیا ہے۔