شکارپور،کاراورموٹرسائیکل میں تصاد م ،3افراد جاں بحق

26

شکارپور(نمائندہ جسارت) ہمایوں تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم 3 افراد جاںبحق ہوگئے، جاںبحق افراد کی نعش سول اسپتال شکار پور منتقل، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثم کے حوالے کردی گئی، تینوں افراد ہمایوں شریف کے رہائشی تھے اور تینوں کی شناخت سلیمان سدایو، لال محمد بروہی اور وزیر بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ ہمایوں پولیس نے کار تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردی، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ناکہ بندی کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔