جیکب آباد، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو 5 سال قید

184

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو 5 سال کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام علی کناسرو کی عدالت میں تینوں ملزمان کو بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والوں میں عبد النبی، علی حیدر اور میر حسن بروہی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تھانہ مولا داد پولیس نے قصبہ مولا بخش بروہی میں 4 مئی 2016ء کو چھاپا مار کر ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف برآمد کی تھیں۔