شہداد پور ہالا روڈ پر حادثہ، 11 سالہ بچہ جاں بحق

289

شہدادپور (نمائندہ جسارت)شہدادپور ہالا روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آنے سے 11 سالہ پرکاش ولد کیول رام شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔