جھڈو، اساتذہ تنظیموں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی

176

جھڈو (نمائندہ جسارت) پرائمری اسکول ٹیچر پ ٹ الف کے 18 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے اساتذہ تنظیموں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردیں، تحصیل جھڈو سے یونین کے انتخابات کے لیے دو پینل میدان میں ہیں، مہران پینل سے صدارت کے لیے ایاز شاہ رضوی، سینئر نائب صدر کے لیے محمد حسن قائم خانی، فیمیل نائب صدر کے لیے کلثوم خاصخیلی، جنرل سیکرٹری کے لیے عبدالحمید ہوت، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لیے غلام نبی چانڈیو، فنانس سیکرٹری کے لیے مولگر گوسوامی، انفارمیشن سیکرٹری کے لیے عبدالغفار لاشاری اور شفیع کمبھر، آفس سیکرٹری کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں جبکہ مدمقابل استاد دوست پینل کے لیے صدر ندیم بجیر، جنرل سیکرٹری غلام مصطفی سیال، نائب صدر، مجاہد راجپوت، نائب صدر فیمیل شبانہ کوثر، جوائنٹ سیکرٹری، طارق واہلہ، فنانس سیکرٹری، محبوب الحسن صدیقی، انفارمیشن سیکرٹری، ذوالفقار ہوت جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے تلچھو میگھواڑ امیدوار ہیں۔ مہران دوست پینل کی صدارت کے امیدوار ایاز شاہ نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر مہران پینل کی فتح کا دن ہے، تمام اساتذہ کرام قلم کے نشان پر مہر لگائیں جبکہ استاد دوست پینل کی صدارت کے امیدوار ندیم بجیر کا کہنا ہے کہ استاد دوست پینل اساتذہ کا خیر خواہ پینل ہے، کتاب کے نشان پر مہر لگا کر استاتذہ تبدیلی لائیں گے اور ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔