ضلع سانگھڑ کو دوبارہ تعلیمی بورڈ میرپورخاص میں شامل کیا جائے، ایپکا

40

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) سانگھڑ کو میرپور خاص تعلیمی بورڈ سے نکال کر تعلیمی بورڈ نوابشاہ تعلیمی بورڈ میں شامل کرنے کیخلاف ایپکا میرپور خاص کی جانب سے تعلیمی بورڈ سے پریس کلب تک ایپکا کے صوبائی جنرل سیکرٹری اشرف برزئی، نعمان احمد راجپوت، سید علی شاہ، سید اعجاز رضوی اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم ادارے بنانے کے مخالف نہیں ہیں، ادارے ضرور بننے چاہییں لیکن ادارے تباہ نہیں ہونے چاہییں، ضلع سانگھڑ کو نوابشاہ تعلیمی بورڈ میں شامل کر کے میرپورخاص تعلیمی بورڈ کو تباہ کر کے میرپورخاص بورڈ کے ملازمین کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع سانگھڑ کو دوبارہ تعلیمی بورڈ میرپورخاص میں شامل کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک اور وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کیا جائے گا۔