لاہور پولیس نے مریم نواز کو رکنے اور خطاب سے منع کر دیا

152

لاہور (آن لائن) لاہور پولیس نے مریم نواز کے قافلے کو لاہور میں واقع استقبالیہ کیمپوں پر رکنے اور خطاب کرنے سے منع
کر دیا تھا، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مریم نواز کو صرف کامونکے استقبالیہ کیمپ پر رکنے اور خطاب کرنے کی اجازت دی، تاہم انہیں کیمپ پر بنائے گئے اسٹیج پر جانے سے روک دیا تھا جبکہ قافلے میں شامل گاڑیاں بھی مریم نواز کی گاڑی کے پیچھے کھڑی رہیں۔