امیر البحر سے سعودی سفیر  نواف بن سعید کی ملاقات

170

اسلام آباد ( آن لائن ) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملا قات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور
باہمی دلچسپی کے ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ سعودی سفیر نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔