۔24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق

77

 

اسلام آباد( آن لائن ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24
گھنٹوں کے دوران مزید 659 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 877 ہو گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید سات افراد انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 621 ہو گئی ہے جب کہ 529 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 421مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 440 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کوروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 835 ہوگئی۔