مریم نواز کی ریلی، رکاوٹیں ہٹانے کیلیے کرینیں طلب

137

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالا جلسے میں شرکت کے لیے ریلی کی روانگی سے قبل
2 کرینیں جاتی امرا سے منگوا لیں جبکہ تیسری کرین لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر ساتھ لے کر آئے، کرینیں منگوانے کا مقصد ریلی کے دوران ریلی کے روٹ پر لگائے جانے والے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانا تھا، تینوں کرینیں مریم نواز کی گاڑی کے آگے ریلی کے ہمراہ چلتی رہیں۔