عدالت جو بھی سزا دے گی قبول کروں گا، ملزم عابد ملہی

19

لاہور (آن لائن) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالت جو بھی سزا دے گی قبول کروں گا، وہ ایک ماہ تک ڈرا سہما رہا لگتا تھا کہ ہر فرد پولیس والا ہے اور سے پہچانتے ہی گولی مار دے گا۔ ملزم نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد پہلی بار اچھی طرح سویا ہوں اور ایک ماہ بعد پیٹ بھر کر کھانا کھایا ہے اور سکھ کی نیند سویا ہوں۔ عابد نے مزید کہا
کہ اس سے قبل مسلسل بے چین اور خوف زدہ رہا۔ گرفتاری سے قبل والدین سے ملنا چاہتا تھا۔ یہ خواہش پوری ہوگئی۔ گرفتاری کے بعد خود کو محفوظ سمجھنے لگا ہوں جبکہ عدالت جو بھی سزا دے گی قبول کروں گا۔ ملزم کو شناخت پریڈ ہونے تک فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ ملزم کو کیمپ جیل لاہور کی چکی میں تنہا بند کر دیا گیا ہے۔