احمد فراز ہوتے تو شبلی فراز عاق ہوچکا ہوتا، مشاہداللہ خان

97

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ احمد فراز زندہ ہوتے تو شبلی فراز کو عاق کرچکے ہوتے ، لوگوں کے ساتھ اس حکومت نے جو کچھ کیا ہے کیا وہ وزیراطلاعات کو پتا نہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراطلاعات کو سیاست کا کچھ پتا نہیں۔ ان کو بڑی بڑی باتیں کرنے اور پھر یوٹرن لینے کا شوق ہے۔ ہوں گی۔ ان کو اندازہ ہی نہیں کہ لوگ ان کے بارے میں سوچتے کیا ہیں۔ انہوں
نے کہا جلسوں کے لیے بیچ میں ہی اسٹیج بنتا ہے ناصرف اسٹیڈیم بلکہ ارد گرد کی سڑکیں بھی بھریں گی۔