حیدرآباد: جاکھڑا موڑ پر 2ٹرالر میں تصادم، 2افراد جاں بحق

158

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نوری آباد کے قریب ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں2نوجوان جاںبحق ہوگئے، پولیس نے چھاپا مار کارروائی کے دوران گٹکا فروش شاکر کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نوری آبادکے قریب جاکھرا موڑپرتیز رفتار 2ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2نوجوان عرفان اورشیراز جاںبحق ہوگئے ۔ لاشوں کو تعلقہ اسپتال کوٹری منتقل کردیا گیا ہے۔سخی پیر پولیس نے دوران پیٹرولنگ حقانی مسجد گندا نالا روڈ کے قریب
سے مضر صحت مین پوری فروش شاکر خلجی کو 220 مین پوری سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار ملزم شاکر تھانہ سخی پیر میں مضر صحت مین پوری و منشیات فروشی کے متعدد کیسزمیں چالان شدہ ہے۔