انٹر بینک میں ڈالر 162.60، اوپن مارکیٹ میں163روپے کا ہوگیا

123

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی اور انٹر بینک میں ڈالر 162.60روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں163روپے ہوگئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میںڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 162.70روپے سے بڑھ کر 162.40 روپے اور قیمت فروخت40پیسے کی کمی سے 163 روپے سے گھٹ کر 162.60 روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 192.90 روپے سے گھٹ کر162.60روپے اور قیمت فروخت163.20روپے سے گھٹ کر 163 روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے189روپے سے بڑھ کر 189.20روپے اور قیمت فروخت 191 روپے سے بڑھ کر191.20روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کی کمی209روپے سے گھٹ کر 208.50 روپے اور قیمت فروخت 211روپے سے گھٹ کر210.50روپے ہوگئی۔