عالمی یوم خوراک کے موقع پراقوام متحدہ کا عزم

176

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی یوم خوراک کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف فوڈ انڈسٹریز (پی اے ایف آئی) کے اراکین نے،عالمی یوم خوراک کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ویژن ’’Grow, Nourish, Sustain, Together‘‘ پر عمل درآمد کا عہد کیا ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف فوڈ انڈسٹریز حال ہی میں قائم کیا گیا ادارہ ہے جس کے ارکان کی اکثریت پاکستان میں کام کرنے والے قومی و بین الاقوامی اداروں پر مشتمل ہے۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد پاکستان میں خوراک کی صنعت کی باضابطہ نمائندگی کرنا ہے۔اس عہد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایسوایشن کے سیکرٹری جنرل عرفان حفیظ ملک نے کہاکہ نوقائم شدہ ایسوسی ایشن کے لیے ایسے اہداف پر عہد کرنافخر کی بات ہے جو خوراک کے حوالے سے عالمی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں۔ وبا سے پیدا ہونے والے انتشار کے بعد خوراک کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خوراک کے پائیدار نظام میں سرگرمی سے سرمایہ کاری کریں اور مختلف ٹیکنالوجیز کی تیاری، اختیار کرنے اور شراکت میں حصہ لیں۔