بزنس مین گروپ، کراچی چیمبر کاراشد ربانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

111

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سراج قاسم تیلی اور کے سی سی آئی کے صدرایم شارق وہرہ نے پی پی پی کے سینئر رہنما راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے جو جمعرات کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئے ۔ ایک بیان میں بزنس مین گروپ کے چیئر مین اور کراچی چیمبر کے صدر کے ساتھ ساتھ وائس چیئر مین بی ایم جی طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی ، انجم نثار اور جنرل سیکرٹری بی ایم جی اے کیو خلیل نے اس افسوس ناک واقعے پرصدمے کا اظہار کیا۔