فٹبال جرمن کپ، بائرن میونخ نے ڈیورن کو 3-0 سے ہرادیا

244

میونخ(جسارت نیوز)فٹبال جرمن کپ کے پہلے رائونڈ میں بائرن میونخ نے ڈیورن کو 3-0 سے پچھاڑ دیا، چوپو موٹنگ نے شاندار دو گولز کیے، کلب ڈیبیو یادگار بنا لیا۔جرمن فٹبال گرانڈ میں پوکل کپ کا میلہ سج گیا، پہلے رانڈ میں چیمپئن ٹیم بائرن میونخ کا ڈیورن سے مقابلہ ہوا۔ تگڑی ٹیم بائرن میونخ نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔چوبیسویں منٹ چوپو موٹنگ نے برتری دلائی، بائرن میونخ میں انٹری یادگار بنائی۔ حریف ڈیورن کی غلطی پر بائرن میونخ کو پنلٹی ملی، گولز کی تعداد دو ہوئی۔ دوسرے ہاف میں چوپو موٹنگ نے ایک گول اسکور کر دیا۔3-0 سے ٹیم کو فتح دلائی، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بڑی جیت سے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔