جنوبی افریقا کا سیکورٹی وفد یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گا

125

لاہور(جسارت نیوز)جنوبی افریقا کا سیکورٹی وفد یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گا ۔سیکیورٹی وفدراولپنڈی، کراچی اورلاہورآکرانتظامات کا جائزہ لیگا۔سیکیورٹی وفد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز بھی دیکھے گا۔ جنوبی افریقا کو 2ٹیسٹ اور3ٹی ٹونٹی کھیلنے جنوری میں پاکستان آناہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں، جنوبی افریقا کی سکیورٹی جائزہ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ٹیم شیڈول کے مطابق جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی مچز شیڈول ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے دورے سے قبل انگلش ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے ۔