کولون انڈور ٹینس، ٹاپ سیڈ الیگزینڈرز کوارٹر فائنل میں

225

کولون (جسارت نیوز)جرمنی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زویرو اور ہسپانوی ٹینس سٹار رابرٹو باٹیسٹا جرمنی میں اے ٹی پی کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ا سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو ، فرانس کے گیل سیمون اور کروشیا کے مارین کلک مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جرمنی میں اے ٹی پی کولون انڈور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری ز کوارٹر فائنل میچ میں میزبان ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی کھلاڑی فرنینڈو ورڈاسکو کو ا سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اسپین کے رابرٹو باٹیسٹا نے حریف فرانسیسی کھلاڑی گیل سیمون کو 4-6اور 6-7(5- 7)سے مات دی۔