بہاولپور، قومی ٹرائیتھلون کا آغازآج سے ہوگا

194

بہاولپور(جسارت نیوز)پاکستان میں پہلی بار قومی ٹرائیتھلون 2020ء مقابلے آج سے بہاولپور میں شروع ہوں گے۔پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے ٹرائیتھلون مقابلے 17 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بہاولپور میں جاری رہیں گے، مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔تین روزہ ٹرائتھلون 2020ء مقابلوں میں تین ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے، 20 کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے جبکہ 10 کلو میٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ ہوگی۔