کولون انڈور ٹینس ،اعصام الحق سیمی فائنل میں پہنچ گئے

228

کولون (جسارت نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا جرمنی میں اے ٹی پی کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ فرانس کے بینوئٹ پائیر اور ان کے امریکی جوڑی دار نکولس منرو کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جرمنی میں اے ٹی پی کولون انڈور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام ا لحق اور ان کے برطانوی جوڑی دارنے حریف امریکی جوڑی کو شکست دیدی۔