سماجی و ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے اکاؤنٹنٹس میں گہری تشویش

312

لاہور(کامرس ڈیسک)فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک عالمی سروے میں شامل افراد نے سماجی و ماحولی مسائل کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں شامل 90فیصد افراد کی رائے تھی کہ ادارے اپنی کوششوں میں اضافہ کریں تاکہ ماحولی اعتبار سے زیادہ مستحکم ہو سکیں اور وبا کے بعد معاشرے پر زیادہ مثبت اثر ڈال سکیں۔دی ایسوی ایشن آف دی سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے’’مرکزی دھارے پر اثر: مستحکم بحالی میں اضافہ (Mainstreaming Impact: Scaling a Sustainable Recovery)‘‘ کے عنوان سے کیے گئے سروے سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اس تبدیلی کی قیادت اکاؤنٹنٹس کریں گے کیوں کہ جواب دینے والے 95 فیصد افراد نے اتفاق کیا کہ زیادہ سماجی شمولیت والے اور ماحولی اعتبار سے مستحکم مستقبل کی تعمیر میں فنانس کی ٹیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے پینل میں شامل ساٹھ (60) ماہرین میں سے 84 فیصد کے مطابق یہ بات اہم ہے کہ کووڈ19- کے بعد اقتصادی بحالی کے بعد ادارے زیادہ ماحولی اعتبار سے مستحکم ہوں اور معاشرے پر زیادہ مثبت اثر ڈالیں۔