چار بھارتیوں کی رہائی کا مقدمہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو منتقل

136

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے4 بھارتیوں کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی‘ عدالت نے کیس چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں بھیجنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کے سارے کیسز چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں زیر سماعت ہیں‘ یہ کیس بھی چیف جسٹس کی عدالت میں بھجوا دیتے ہیں‘ آج یا پیر تک یہ کیس منتقل کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے 4 بھارتی جاسوسوں کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے‘ چاروں بھارتیوں کو جاسوسی اور دہشت گردی کی الزام میں فوجی عدالت نے سزا سنا رکھی ہے۔