پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت 200 روپے فی من مقرر کردی

166

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، گنے کی کم از کم قیمت مقرر کرنے اورکرشنگ سیزن کے آغاز کا جا ئزہ لیا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی کم از کم قیمت 200 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیںگے۔ کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے اور گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 10 نومبر سے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں 15 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔