اٹھارہ اکتوبرکے جلسے کے بعد حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی‘نثار کھوڑو

307

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے کہاہے کہ گورنرسندھ پہلے بولنا سیکھیں،قائد اعظم مسلم لیگ کے سربراہ تھے اورانہوں نے بغیر جھنڈے کے سیاست نہیں کی ہے،گوجرنوالہ جلسے سے حکومت بوکھلاگئی ہے،بلاول کی تاریخی ریلی نے حکومت کوآزمائش میں ڈال دیا ہے،18 اکتوبرکے جلسے کے بعد حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ باغ جناح میں 18 اکتوبرکے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔