جسارت ویب کے کارکن موسیٰ غنی کے والد انتقال کرگئے

48

کراچی(ا سٹاف رپورٹر)جسارت ویب کے کارکن موسیٰ غنی کے والد اور مسعود انورکے بڑے بھائی طویل علالت کے بعد گزشتہ شام انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز عشاء ادا کی گئی جبکہ سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا،مرحوم نے پسماندگان میں اہلیہ، 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔نماز جنازہ میں جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر طاہر اکبر،کے یو جے دستو ر کے عہدیداران ،رشتے داروں، دوست احباب سمیت اہل علاقہ شریک ہوئے۔مرحوم کا سوئم ان کی رہائش گاہ گلستان جوہر پرکل بروز اتوارکو ہوگا۔